قابض فوج نے نوجوان کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران سوپور سے کشمیری نوجوان کو گرفتار کیا‘ راجوری میںنوجوان کی مبینہ خودکشی

Sep 04, 2022


سرینگر،جموں (کے پی آئی ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ،تازہ کارروائی میں سوپور سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا،راجوری میں فوجی محاصرہ ختم ہوگیا،12گھنٹے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری رہا،راجوری میںپولیس حراست میں نوجوان کی مبینہ خودکشی کے خلاف لواحقین نے احتجاج کیا ،کے پی آئی کے مطابق قابض بھارتی فو رسز کے وادی کے طول وعرض میں محاصرے اور تلاشی آپریشنز جاری ہیں۔دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما مولانا عباس انصاری کو طبیعت بگڑنے پر سری نگر کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ پارٹی ملک کی سیکولر روایت اور تنوع میں اتحاد کی پابند ہے۔ ساگر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ خطہ باالخصوص جموں کے لوگ طویل عرصے سے دوستی اور بھائی چارے میں رہ رہے ہیں۔
کشمیر

مزیدخبریں