ایک پارٹی سربراہ کہتا ہے سیلاب ہمارا مسئلہ نہیں: فضل الرحمن 


ڈیر ہ اسماعیل خان (آئی این پی) پی ڈی ایم کے سربراہ اورمرکزی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حالیہ شدید سیلاب اور بارشوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ املاک اور فصلوں کے نقصانات کی وجہ سے پوری قوم کرب سے گزر رہی ہے، ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ ہماری پوری توجہ سیاست کی بجائے اس وقت صرف اور صرف سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی پر ہونی چاہئے، ایک پارٹی کا سربراہ کہہ رہا ہے کہ سیلاب ہمارامسئلہ نہیں، سیاست کی آڑ میں مصیبت کی اس گھڑی میں قوم کو ریاست کیخلاف اکسا رہا ہے، ہمیں اعتدال کی سیاست پر آنا ہوگا، قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، اب ضدی عمران کا قصہ تمام ہوچکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ڈیرہ اسماعیل خان میں ''نظامی ہاﺅس'' میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمن کی نظامی ہاﺅس آمد پر کفیل احمد نظامی، حاجی نظام الدین اور حاجی امام دین نے انکا استقبال کیا۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آنیوالی حکومت کو معاشی طور پر سب سے بڑا چیلنج یہ ہوگا کہ ملک کی معیشت کو کیسے بہتر بنائیں، انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے جے یو آئی کی تمام تنظیموں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہا ہوں، یونین کونسل کی سطح پر کارکنان متحرک ہیں اور ایک تحریک کے طور پر کام کررہے ہیں۔
فضل الرحمان 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...