فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار این اے 108چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔ جو شخص27 سال سے جھوٹ کی سیاست کر رہا ہو اس سے خیرکی کوئی امید نہیں رکھی جا سکتی۔ ساڑھے تین سالوں میں عمران نیازی نے ملک کی معیشت کے ساتھ جوکھلواڑکیا بچہ بچہ جانتا ہے۔ وہ یونین کونسل 79سرفرازکالونی میں رہنما مسلم لیگ ن عبدالرحیم رندھاوا کے ڈیرہ پر انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ سابق ایم این اے چوہدری محمد اعجاز ورک، سابق یوسی چیئرمین رشید احمد چوہدری، ملک اصغر، عبدالرحیم رندھاوا، اسد فیض ورک و دیگر رہنما بھی اس موقع پرموجود تھے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ 25 ستمبرکو عمران نیازی کوفیصل آبادسے سمیت 9حلقوں سے عبرت ناک شکست دیں گے۔ عمران نیازی آج شہرشہر دربدر پھر رہا ہے۔ عوام اس بار ہرگز اس کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
عابد شیر علی