جڑواں علاقے‘ ایک جیسی بارش‘ سندھ میں لاکھوں بے گھر‘ راجستھان‘ صرف 4 ہزار

Sep 04, 2022


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے جبکہ سندھ سے ملحقہ بھارتی ریاست راجستھان میں بھی موسلا دھار بارشیں ہوئیں لیکن راجستھان میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد سندھ کے مقابلے میں بہت کم سامنے آئی اور صرف 4 ہزار لوگوں کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا۔ بھارت کے واٹر ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق راجستھان میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے 716 ڈیمز ہیں، جن میں سے 101 ڈیم حالیہ بارشوں کے دوران مکمل طور پر بھرگئے۔ واٹر ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بارشوں کے باعث 373 ڈیم جزوی طور پر بھرے جبکہ 231 ڈیم اب بھی خالی ہیں۔
راجستھان،ڈیمز

مزیدخبریں