ملتان (سپیشل رپوررٹر) سابق وزیراعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے عمران خان کو جلسوں کا جنون ہے وہ جلسے کرتے رہیں لیکن پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کی ترجیح ہے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کریں جنوبی پنجاب سیلاب سے شدید متاثر ہو چکا ہے لیکن پنجاب حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی این اے 157 میں سید علی موسیٰ گیلانی پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں جن کی انتخابی مہم جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاو¿س میں سید احمد محمود کی موجودگی میں جنرل اجلاس و پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا عمران خان کہتے ہیں 9 حلقوں سے الیکشن جیت کر پھر استعفیٰ دوں گا وہ صرف سڑکوں پر ہی رہنا چاہتے ہیں انہیں عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سروکار نہیں پی ٹی آئی استعفے دے کر بھی الیکشن لڑنا چاہتی ہے تاکہ افراتفری مچی رہے ۔ دریں اثناءجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان کا بیانیہ عوام میں پٹ چکا الیکشن والے دن تیر کے نشان پر مہر لگا کران کی جھوٹی اور موروثی سیاست دفن کردیں گے ۔
یوسف گیلانی