کشتی میں 15 متاثرین سوار تھے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا‘ 10 کو بچا لیا گیا‘ خاتون اور بچوں سمیت 5 ہلاک ہو گئے


کوٹری (نوائے وقت رپورٹ) جامشورو کے قریب دریائے سندھ میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتلقی کے دوران پیش آیا۔ کشتی میں 15 افراد سوار تھے جس میں سے 10 افراد کو بچا لیا گیا۔ ڈوبنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جبکہ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام افراد لاشاری برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ سیہون میں پانی میں گرنے والے بچے کو بچانے کی کوشش میں خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 کو ریسکیو کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ انڑپور کے قریب ایک بچہ پانی میں گرگیا تھا جس کو بچانے کیلئے فیملی کے دیگر افراد بھی پانی میں کود گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو بچانے کی کوشش میں 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 افرادکو بچالیا گیا جبکہ 4 کی نعشیں نکال لی گئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتوں اور تین بچے شامل ہیں۔
کشتی 9 جاں بحق

ای پیپر دی نیشن