ٹریفک وارڈن  شباب کنول  ہارٹ اٹیک سے جاں بحق


راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ٹریفک وارڈن آفیسر شباب کنول دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے انکی نماز جنازہ جمعہ کی شام انکے آبائی گائوں درویزہ تحصیل سوہاوہ ادا کی گئی ٹریفک وارڈن شباب کنول اپر یل 2007ء میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں بطور ٹریفک وارڈن بھرتی ہوئے وہ  صادق آباد سیکٹر میں تعینات تھے۔مرحوم نے لواحقین میں بیوہ ،تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑے ہیں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشادنے کہا کہ ٹریفک وارڈن آفیسر شباب کنول ایک محنتی، قابل اور ایماندار آفیسر تھے جنکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن