بولان قومی شاہراہ پنجرہ پل بحال نہ  ہوسکا، زمینی راستہ 9روز سے معطل

Sep 04, 2022


 بولان(آئی این پی)بولان میں سیلاب سے متاثرہ قومی شاہراہ اور پنجرہ پل بحال نہ ہونے سے سندھ اور بلوچستان کا زمینی راستہ 9روز سے معطل ہے،سیلاب متاثرین سخت گرم موسم میں اپنے پیاروں کی میتیں اور بزرگوں کو بولان کے دشوار گزار راستوں اور بولان ندی سے گزارنے پر مجبور ہیں،شاہراہ کی بندش سے مال بردار گاڑیاں 8روز سے کھڑی ہیں جس کے باعث گاڑیوں میں موجود سبزیاں اور کھانے پینے کی دیگر اشیا خراب ہونے لگی ہیں۔ قومی شاہراہ پر پناہ لیے متاثرین نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے،ڈیرا مراد جمالی میں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ریلیف آپریشن شروع نہیں کیا جاسکا تاہم شمالی بلوچستان میں تباہ حال سڑکوں کی عارضی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
زمین راستہ معطل

مزیدخبریں