عمران خان کی ڈکشنری میں انسانیت کا کوئی لفظ نہیں:شازیہ عطا مری 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیربرائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری شازیہ عطا مری نے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں کی صورتحال میں افسوس ہے کہ عمران خان کی ڈکشنری میں انسانیت کا کوئی لفظ نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری نے درست کہا ہے کہ عمران خان پہلے انسان بنے پھر ایک سیاستدان بننے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سیلاب اور بارشوں کے باعث مشکلات کے شکار ہیں جبکہ عمران خان محفل موسیقی کر رہے ہیں اور بارش اور سیلاب غریبوں عوام کی خوشیاں اور خوشحالی بہا کر لے گیا ہے۔ شازیہ مری نے مزید کہنا تھا کہ تین کروڑ سے زیادہ پاکستانی بارش اور سیلاب سے بے گھر ہو چکے ہیں ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بارش اور سیلاب کیلئے ایک کھرب 33 ارب روپے کی مالی امداد اکٹھی کی جبکہ متاثرین کی مدد کیلئے اقوام متحدہ اور امریکہ سے وفود پاکستان آ رہے ہیں۔
شازیہ عطا مری 

ای پیپر دی نیشن