قومی سطح پر نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلئے قومی سطح پر نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 13 رکنی نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کے چیئرمین وزیراعظم خود ہوں گے، جب کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سینٹر کے ڈپٹی چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمانڈر ارمی ایئر ڈیفنس کمانڈ نیشنل کوارڈینٹر، چیئرمین این ڈی ایم اے ممبر ہوں گے، جب کہ اقتصادی امور، خارجہ، داخلہ، خزانہ، موسمیاتی تبدیلی اور مواصلات کے وفاقی وزراءبھی ممبر مقرر کئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرمملکت خزانہ، مشیر اسٹیبلشمنٹ اور کوارڈینیٹر برائے توانائی بھی نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کے رکن ہوں گے۔
 نوٹیفکیشن جاری

ای پیپر دی نیشن