سلام آباد(خبر نگار)محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے کم شدت کی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں رات سے منگل کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد،راولپنڈی،مری،اٹک،چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، جھنگ اور فیصل آباد میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے اتوار اور پیر کے دوران دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے آئندہ تین سے چار روز کے دوران سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاممکنہ اثرات کشمیر ، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کابھی خدشہ ہے۔
مون سون ہوائیں
ابحیرہ عرب سے کم شدت کی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی،وسطی علاقوں میں داخل
Sep 04, 2022