ملک بھر مےں اےران، افغانستان سے درآمد ہ پےاز، ٹماٹروں کی ترسےل شروع


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملک بھر مےں اےران اور افغانستان سے درآمد شدہ پےاز اور ٹماٹر کی ترسےل شروع ہو گئی ہے جس کے بعد تھوک کی سطح پر دونوں سبزےوں کے نرخوں مےں کمی آ رہی ہے ،اسلام آباد کی سبزہ منڈی مےن کام کرنے والے اےک تاجر نے بتاےا کہ اےران سے درآمدی پےاز اور ٹماٹر سے بھرے ٹرالر جمعہ سے آنا شروع ہو چکے ہےں جن کی نےلامی ہوئی اور ےہ آ زاکشمےر اوراندرون پنجاب کو روانہ کئے گئے ہےں،پرچون کی سطح پر ابھی رےٹ مےں نماےاں فرق نہےں پڑا ہے ، تاہم تاجر کا کہنا تھا کہ آئندہ24گھنٹے مےں مقامی پرچون کی مارکےٹ مےں رےٹ گر جائےں گے ،امپورٹرز کے مطابق اب تک 1150 ٹن سے زائد پیاز اور ٹماٹر کے درآمدی اجازت نامے جاری ہوچکے ہیں ، آنے والے دنوں میں ایرانی ٹماٹر اور پیاز سمیت براستہ افغانستان وسط ایشیائی ریاستوں سے آنے والی پیاز ٹماٹر سے مقامی مارکیٹ میں رسد بہتر اور قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوگی۔درآمد کندگان کا کہنا تھا کہ طورخم اور چمن مےں پےاز اور ٹماٹر کے ٹرالرز کو ترضےحی بنےادوں پر کلئےر کےا جائے ، تاکہ ان کو تےزہ سے اندرون ملک روانہ کےا جا سکے ۔
 ترسےل شروع

ای پیپر دی نیشن