لاہور(خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن جاری رہیگا۔ دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامر احمد خان کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سیون کے عملے نے جوہر کے جی تھری اور جی فور بلاک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایل ڈی اے عملے نے غیر قانونی تجاوزات ہٹا دیں۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون سبطین رضا قریشی نے کی۔آپریشن کے موقع پر انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔