لاہور(سپیشل رپورٹر) قبرستان ٹبہ کی بے حرمتی کا معاملہ،بی بی پاکدامن دربار کے ساتھ قبرستان میں قبروں کی مسماری اور قبضہ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔ شاعر مشرق علامہ اقبال کی اہلیہ کی آخری آرام گاہ بھی اسی قبرستان میں ہے۔ قبرستان ٹبہ کی خاتون گورکن نسرین اختر نے درخواست میں سی سی پی او لاہور، ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ ودیگر کو فریق بنایا ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قبرستان ٹبہ میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی اہلیہ سردار بی بی کی آخری آرام گاہ ہے علاقے کے ایک بدمعاش قبضہ گروپ حسیب عرف کالی نے سات آٹھ قبریں مسمار کرکے جگہ پر قبضہ کرلیا ہے ۔