سیاست نہیں، قوم کی خدمت کا وقت : محسن ملہی 

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز یوتھ پنجاب کے صدر محسن ملہی نے کہا کہ اب سیاست نہیں قوم کی خدمت کرنیکا وقت ہے۔اپنے مذموم مقاصد کیلیے سیاست کرنیوالے نیازی ٹولے کو قوم ضمنی اور آئندہ عام انتخابات میں مسترد کر دیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر پیپلز پارٹی کی طرف سے لگائے گئے امدادی کیمپوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ذیشان شامی،شاہد نذیر،نیئر جٹ،حفیظ جٹ،شعیب اور یوتھ کے دیگر رہنما بھی انکے ساتھ موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن