لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ لاڈلے کی ضمانتوں میں توسیع در توسیع کسی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہیں،فتنے اور اسکے فسادی ٹولے کو عدلیہ نے لگام نہ دی تو یہ اور سر چڑھے گا۔اپنے ایک بیان میں شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ اب تو آئی ایم ایف نے نیازی کی ریاست کیخلاف سازش ننگی کر دی ہے۔ سٹیٹ بنک ٹیلی تھون پر 5ارب اکھٹے کرنیکی حقیقت آشکار کرے۔