لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف نے کہا کہ سپر 4 میچ میں کوشش ہوگی کہ سوریا کمار یادیو اور ہاردیک پانڈیا کو جلد آﺅٹ کیا جائے۔چھا کھیل پیش کریں گے، بھارت کےخلاف فائٹ کی اور اب بھی کوشش ہوگی کہ اچھا کھیلیں اور جیتیں۔ کوشش ہو گی جو خامیاں تھیں ان کو نہ دہراﺅں۔ فٹنس پر کام ہو رہا ہے، اسی میں کوئی کمی نہیں ، میڈیکل سٹاف محنت کر رہا ہے، یہاں کنڈیشنز ایسی ہیں کہ کریمپس آ جاتے ہیں۔ ویرات کوہلی سے سیکھنے کو ملتا ہے۔ سوریا کمار یادیو کی اچھی فارم دیگر بھارتی بیٹرز کی بھی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان ‘بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر دباﺅ ہوتا ہے، مینجمنٹ ہمیں بیک کرتی ہےہ، جس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، میں اپنی سٹرینتھ کے مطابق باﺅلنگ کروں گا اور ڈاٹ بال کراﺅں گا۔ شاہین آفریدی کے ساتھ ہونے کی وجہ سے میں بہت ریلیکس ہوتا تھا، اب نسیم شاہ اچھی باﺅلنگ کر رہے ہیں تو خود کو ریلیکس محسوس کر رہا ہوں۔ بھارت کے پاس رویندرا جدیجہ نہیں ہے اس سے فرق نہیں پڑے گا ہم نے میدان میں 100 فیصد پرفارم کرنا ہے۔ کرکٹ ٹیم گیم ہے، صرف ایک بیٹر کی گیم نہیں بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، انہیں علم ہے کہ کیسے رنز کرنا ہیں، ان پچز پر ٹاپ 3 بیٹرز میں سے1 بیٹر کو لمبی اننگز کھیلنے کی ضرورت رہتی ہے۔
بھارتی بیٹرز کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھائیں گے : حارث رﺅف
Sep 04, 2022