بھارت سے سبزیاں منگوانے  کے خلاف درخواست مسترد

Sep 04, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں بھارت سے سبزیاں منگوانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت ہونے کے باعث مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں بھارت سے سبزیاں منگوانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار محمود اخترنے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سندھ میں سبزیاں ناپید ہو گئی ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سبزیوں کے بحران کے باعث کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے،اس صورت حال میں بھارت سمی دیگر ممالک سے سبزیاں در آمد کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بھارت سے سبزیاں در آمد کرنے کے بجائے مقامی کسانوں کی امداد کی جائے تو صورت حال بہتر ہوسکتی ہے۔جس پر چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے استفسار کیا کہ پورے معاملے میں حکومت سندھ کا کیا کردار ہے ؟ صوبائی حکومت کا فیصلہ ہے تو پیش کریں۔عدالت نے کہا کہ اردو میں لکھی گئی درخواست میں سبزیاں ناپید لکھی گئی ہیں، جو چیز ناپید ہے اس کی قیمتوں کو کیا معاملہ ہے۔سندھ ہائی کورٹ درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
بھارت سبزیاں

مزیدخبریں