7دن گذرگئے،ڈیرہ مراد جمالی میں بارش کے پانی کا نکاس نہیں ہوسکا

ڈیرہ مرادجمالی ( این این آئی) ڈیرہ مرادجمالی میں سات روز گزرنے کے باوجود سب سے بڑی عدالت سیشن کورٹ انتظامی سربراہ کمشنر نصیرآباد  سمیت ضلعی دفتروں سے بارش کے  پانی کے نکاس  میں ضلعی انتظامیہ ناکام ہوگئی ،دفتروں میں امور ٹھپ ہوگئے ۔سیلاب متاثرین  افسروںکو شدید گرمی میں ڈھونڈنے لگے۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے ڈیرہ مرادجمالی کی سب سے بڑی خیمہ بستی پولیس کے ذریعے خالی کرادی سیلاب متاثرین راشن کیلئے ترس گئے۔ پی ڈی ایم اے کا راشن رات کی تاریکی میں  سیاسی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا انکشاف  ہوا۔ دریں اثناء  پیپلز پارٹی کے سابق وزراء  میر صادق عمرانی میر محمد امین عمرانی سابق چیئرمین ضلع کونسل سردار چنگیز خان ساسولی جے یوآئی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر نظام الدین لہڑی نے فوری طور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کو معطل کرنے  اور سیاسی بنیادوں پر راشن تقسیم کرنے کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن