قطر چیریٹی کی جانب سے سیلاب  سے  متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم

Sep 04, 2022

لورالائی( این این آئی) لورالائی کے مختلف علاقوں میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات پر قطر چیریٹی کی جانب سے پروگرام منیجر محمد اشرف مغل اور پروگرام آفیسر عبدالمنان موسٰی خیل کی زیر نگرانی 500 متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر محمد اشرف مغل ، عبدالمنان موسٰی خیل اور یونین کونسل پٹھانکوٹ کے کونسلر جلال اتمانخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  طوفانی بارشوں لورالائی میں 15 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ۔سینکڑوں گھر مسمار ہوئے جس کی وجہ سے ہزاروں خاندان کھلیآسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ۔قطر چیریٹی کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ تو نہیں کر سکتی البتہ ان متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کر رہے ہیں اور بہت جلد دیگر علاقوں میں قطر چیریٹی کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں بھی راشن تقسیم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں