صوبہ سندھ میں سیلابی بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی خراب اور نظام زندگی مکمل طور پر تباہ ہونے کے ساتھ مختلف بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں۔ گندے پانی میں خوفناک قسم کے مچھروں کی افزائش بہت تیزی سے ہورہی ہے، جس کے سبب تعفن کے ساتھ علاقوں میں ڈینگی، ملیریا اور گیسٹرو کی وبا نے بھی پنجے گاڑ لیے۔اس کے علاوہ ہیضہ، پیٹ کی دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں، سانپ اور بچھو کے کاٹنے کے کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس کا بروقت علاج نہ ہونے سے اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔واضح رہے کہ سندھ کے عمرکوٹ ضلع میں صرف دو ہفتوں میں 300 سے زائد ملیریا اور دس کے قریب ڈینگی کےکیس مثبت آگئے، سیلابی بارشوں کےبعدصورتحال انتہائی سنگین ہوگئی، خیموں میں مقیم سیلاب متاثرین شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں جبکہ متاثرین میں مچھر دانیاں بھی تقسیم نہ ہوسکیں۔سیلابی ریلوں سے متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم بچ تو گئے ہیں بچوں کو بیماریوں کیسے بچائیں، ہمیں نہ کھانا میسر نہ پینے کا صاف پانی ہے۔