اسلام آباد:پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیے دنیا بھر سے اب تک امدادی سامان لے کر 35 پروازیں پاکستان آچکی ہیں ، متحدہ عرب امارات سے 29 اگست کو دو، 30 اگست کو دو، 31 اگست کو دو، یکم ستمبر کو دو اور 3 ستمبر کو بھی دو جبکہ 4 ستمبر کو ایک پرواز امدادی سامان لے کر آئی۔اور اس طرح اب تک سب سے زیادہ امدادی سامان کی پروازیں متحدہ عرب امارات سے آئیں ہیں۔ترکیہ سے 28، 29 اگست کو دو دو، 30 اگست کو تین، 31 اگست کو دو، یکم ستمبر کو ایک جبکہ 3 ستمبر کو ایک پرواز آئی، ترکیہ سے اب تک کُل 11 پروازیں امدادی سامان لے کر آچکی ہیں۔ازبکستان سے یکم ستمبر کو ایک، قطر سے 2 ستمبر کو دو اور 4 ستمبر کو ایک، فرانس سے 3 ستمبر کو ایک، یونیسف سے 4 ستمبر کو ایک پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان آئی۔چین سے اب تک چار پروازیں امدادی سامان لے کر پہنچی ہیں، ان میں دو 30 اگست اور دو 31 اگست کو پاکستان آئیں۔امدادی سامان میں خیمے ،گروسری ،ادویات اور دیگر روزمرہ کے استعمال کی اشیا شامل ہیں۔
پاکستان کےسیلاب متاثرین کیلئے اب تک سب سے زیادہ امدادی پروازیں کس ملک سے آئی ہیں؟
Sep 04, 2022 | 22:19