لاہور (نیوز رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ماہ اگست کے دوران 30اضلاع میں کی گئی کارروائیوں میں مجموعی طور پر3,361مراکز پر چھاپے مار کر732اتائیوں کے کاروباربندکر دئیے۔ڈیٹا کے مطابق756اتائیوں کی دکانوں پرنئے کاروبارشروع کر دئیے گئے ہیں جبکہ 96 علاجگاہوں پر مستند معا لجین نے علاج معالجہ شروع کر دیا ہے۔