لاہور(نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری عبدالقیوم گجر نے کہاہے کہ بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کی بھر مار، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں پر قہر بن کر ٹوٹا ہے۔ اشیاء خوردو نوش، ادویات اور اشیاء ضروریہ من مانے نرخوں پر فروخت ہورہی ہیں۔ کارخانیں اور صنعتیں بند ہونے سے بے روزگاری کا سیلاب آگیا ہے۔ دیہاڑی دار مزدور، کسان،متوسط طبقہ کی آمدنی معمولی ہے جس سے مشکل سے گھر کا گزر بسر ہو رہا تھا۔ اب ٹوٹل آمدنی سے زائد آنے والے بلوں نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کردیا ہے۔ان حالات میں جماعت اسلامی متوسط اور پسے ہوئے طبقہ کی توانا آواز بن کر ابھری ہے۔ کامیاب ہڑتال نے ثابت کردیا ہے کہ لوگ اب حق اور سچ کے ساتھ ہیں۔ سراج الحق کی قیادت پر عوام کا اعتماد اسلامی انقلا ب کا پیش خیمہ ہے۔ کامیاب ہڑتال نے ثابت کردیا ہے کہ لوگ اب حق اور سچ کے ساتھ ہیں۔ سراج الحق جہدوجہد تیز کریں قوم آپ کے ساتھ ہے۔موجودہ دور میں جب الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کی آزادی چھین لئی گئی ہے۔ سوشل میڈیا نے کرپشن زدہ حکمرانوں کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے۔ عوام کو باشعور، جھوٹ اور سچ کا فرق نمایا ں کردیا ہے۔ سوشل میڈیا اپنی دعوت کو پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔
بجلی، گیس ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں پر قہر بن کر ٹوٹا :عبدالقیوم گجر
Sep 04, 2023