لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کونسل کے صدر و سابق پارلیمنٹیرین نعیم حسین چٹھہ اور وائس چیئرمین چوہدری عباس اختر نے کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بِلوں کا معاملہ حل وپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنے اور مہنگائی کو کنٹرول کا مسئلہ فوری حل نہ کیا گیاتو ملک میں انارکی بڑھ جائے گی۔عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا حکو مت وقت کی ذمہ داری ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کی ایک نئی لہر کو جنم د یا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کی ایکسپورٹ بری طرح سے متاثر ہوگی۔
عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکو مت وقت کی ذمہ داری ہے:جماعت مسلم لیگ کونسل
Sep 04, 2023