نشئی نے ساتھی کو چھری کے وار سے قتل کردیا

Sep 04, 2023

لاہور(نامہ نگار) مصری شاہ کے علاقے لوہا مارکیٹ میں نشے کے عادی شخص نے جھگڑا ہونے پر 35سالہ نامعلوم نشئی ساتھی کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیاہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کئے ’نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزم اور مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

مزیدخبریں