لاہور (خصوصی نامہ نگار)عقیدہء ختم نبوت اسلام کی اساس، وحدت امت کی سنہری زنجیر ہے۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس احرا ر اسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے دفتر احرار لاہور سے جاری بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال پہلے سے زیادہ جوش و جذبہ کے ساتھ ستمبر کا پہلا عشرہ،عشرہ ختم نبوت کے طور پر منایاجارہا ہے۔ پوری قوم یکسو ہو کر قادیانی فتنہ کو مسترد کرنے کا عہد کر رہی ہے۔