لاہور (خصوصی نامہ نگار) علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بیان ’’کہ کونسی اس ملک میں مہنگائی ہے جو عوام مشتعل ہوکر احتجاج کررہی ہے‘‘ اس بیان کو غیر ذمہ درانہ غیر مناسب قرار دے دیا اور کہا ہے کہ حکمران اتنے بے حس ہو چکے ہیں کہ ان کو عوام کی کسی تکلیف، پریشانی کا خیال نہیں ہے اتنے بڑے منصب پر بیٹھ اس قسم کے غیر مناسب بیانات داغنا غیر جمہو ری طرز عمل ہے۔وہ گذشتہ روز قصور، لاہور، گجرات، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب سے جمعیت اہلحدیث مرکزی ہیڈ آفس میں آنے والے وفقد سے گفتگو کررہے تھے،اس موقع پرجمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر سے تنظیمی امور، رکنیت سازی، ملکی صورتحال کے علاوہ جمعیت اہل حدیث کے اغراض و مقاصد کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا کہنا تھا کہ بجلی، پٹرولیم، روز مرہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضا فے سے ہیجانی کیفیت بر پا ہوئی ہے اور یہ حکمران کہتے ہیں ملک میں کوئی مہنگائی نہیں۔جمعیت اہل حدیث ہر حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتی رہیگی۔
علامہ ہشام الٰہی نے نگران وزیراعظم کے بیان کو غیر ذمہ درانہ ،غیر مناسب قرار دیدیا
Sep 04, 2023