ٹاؤن شپ بلاک نمبر 18 کے مکینوں کاتباہ حال سڑک کیخلا ف احتجاجی مظاہرہ

لاہور(نامہ نگار) ٹاؤن شپ بلاک نمبر 18 کے مکینوں نے تباہ حال سڑک کے خلا ف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹاؤن شپ کے سماجی وتاجر رہنما محمد سرفراز خان کا کہنا تھا کہ بلاک نمبر 16 کی عرصہ 18ماہ سے تبا ہی وبربادی کاشکارسڑک اب کیچڑ و دلدل میں تبدیل ہو گئی ہے۔ مکینوں خصوصا نمازی حضرات کا اپنے گھر وں سے نکلنا عذاب بن گیا ہے۔ واسا حکام نے اس مین روڈ میں سیو ریج بچھا نے کیلئے سڑک کی کھدائی کی تھی مگر مقام افسوس کہ آج 18 ماہ گزرنے کے باوجود ایل ڈی اے نے سڑک تعمیر نہیں کی گئی۔ جس وجہ سے تاجروں اور اہل علاقہ کوزبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کے باعث آ ے روز حادثات معمول بن چکے ہیں۔ مکینوں نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سے سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن