آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے پرفارمنس آڈٹ ونگ کے زیر اہتمام 3 کورسز کا انعقاد

لاہور(نیوز رپورٹر) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے پرفارمنس آڈٹ ونگ (PAW) لاہورکے زیر اہتمام 3 کورسز کا انعقاد کیا گیا۔ ISSAI کے معیارات اورگائیڈ لائنز، پرفارمنس آڈٹ سائیکل پلاننگ فیز’’، اور’’پرفارمنس آڈٹ سائیکل پر عملدرآمد کا فیز‘‘کے کورسز میں ملک بھر سے 52 افسران نے شرکت کی۔ ISSAI کے معیارات اور گائیڈ لائینز پر شرکاء کو دنیا بھر کے سپریم آڈٹ اداروں (SAIs) کے اصولوں کے تصورات سے آگاہ کیا گیا۔ پرفارمنس آڈٹ سائیکل پلاننگ فیز کورسز میں PSR کا تعارف، رسک اسیسمنٹ اور آڈٹ ڈیزائن میٹریکس جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔کورسز میں عملی مشقیں اور کیس اسٹڈیز کا استعمال کیا گیااور شرکاء کو کورسزکا موادفراہم کیا گیا۔ سیشن کا مقصد شرکاء کو اندرونی کنٹرول کے بارے میں بنیادی تصورات سے آگاہ کرنا تھا اور تنظیم کو چلانے میں ان کی اہمیت، سیشن کا مقصد آگاہی دینا تھا۔ کورسز کے اختتام پر افسران نے اپنے فیڈ بیک میں بتایا کہ ان کورسز نے پرفارمنس آڈیٹنگ میں ان کے علم اور مہارت کی صلاحیت میں اضافہ ہواہے۔ انہوں نے پرفارمنس آڈٹ ونگ کی کاوشوں کو سراہا اور عملی میدان میں مکمل علم کو بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔ 

ای پیپر دی نیشن