لاہور(کامرس رپورٹر)راوی شہر میں بننے والی سبزی، مچھلی منڈی اوررم مارکیٹ کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں۔ اس حوالے سے ابتدائی مرحلے پر کام مکمل ہو چکا روڈا کے پاس ان منڈیوں کیلئے 330ایکٹر اراضی موجود ہے جبکہ وزیر اعلیٰ ہائوس کی طرف سے اس بارے تفصیلی بیان بھی جاری ہو چکا۔ روڈا مرکزی دفترسے جاری ہونیوالے تردیدی اعلامیہ کے مطابق ادارہ کسی بھی جریدہ میں حقائق کے برعکس چھپنے والی جھوٹی خبر کی مکمل نفی کر تا ہے۔