لاہور( کامرس رپورٹر) مہنگائی کے ساتھ گراں فروشی نے خریداروں کی چیخیں نکلوا دیں۔پرچون سطح پر کسی بھی اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں کے مطابق دستیاب نہ ہوئے ۔ گزشتہ روز بھی سرکاری نرخنامے میں آلو کے نرخ جاری نہ کئے گئے اور دکانداروں نے درجہ دوم کا آلو 100روپے کلو تک فروخت کیا ،سرکاری نرخنامے میں آلو شوگر فری درجہ اول کی قیمت76روپے مقرر کی گئی۔ تاہم یہ 90سے100 میں فروخت ہوا ،پیا ز درجہ اول73کی بجائے100، پیاز درجہ دوم65کی بجائے80، پیاز درجہ سوم55کی بجائے70روپے، ٹماٹر درجہ اول80کی بجائے120، ٹماٹر درجہ دوم70کی بجائے90، ٹماٹر درجہ سوم60کی بجائے70سے80،لہسن دیسی270کی بجائے320سے 340،لہسن ہرنائی415کی بجائے540سے550،ادرک تھائی لینڈ920کی بجائے1150سے1200، ادرک انڈونیشیائ840کی بجائے1000،کھیرا فارمی105کی بجائے120،میتھی290کی بجائے 320سے330،بینگن85کی بجائے120،بند گوبھی115کی بجائے130سے140،پھول گوبھی125کی بجائے150سے160،شملہ مرچ200کی بجائے240سے250،بھنڈی105کی بجائے140،شلجم130کی بجائے150،اروی140کی بجائے170سے180،مٹر290کی بجائے 340سے350،کریلا130کی بجائے160،سبز مرچ درجہ اول110کی بجائے140سے150، سبز مرچ درجہ دوم53کی بجائے80سے90،لیموں دیسی200کی بجائے220سے230،لیموں چائنہ140کی بجائے170سے180،ٹینڈے دیسی190کی بجائے230سے240،گھیا کدو74کی بجائے85سے90،پالک فارمی70کی بجائے90،گھیا توری85کی بجائے100،گاجر چائنہ115کی بجائے130جبکہ حلوہ کدو74کی بجائے80سے85روپے کلو فروخت ہوا۔ پھلوںمیںسیب گاچہ درجہ اول175کی بجائے230سے240، سیب گاچہ درجہ دوم115کی بجائے170سے180، سیب گاچہ درجہ سوم95کی بجائے 120سے130،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول190کی بجائے270سے280، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم120کی بجائے170سے180، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم105کی بجائے140سے150،کیلا درجہ اول درجن140کی بجائے230سے240، کیلا درجہ دوم درجن90کی بجائے150سے160، کیلا درجہ سوم درجن60کی بجائے80سے90،امرود درجہ اول125کی بجائے150سے160،امرود درجہ دوم70کی بجائے80سے90روپے کلو تک فروخت ہوئی۔