حارث رؤف، اسامہ میر ‘زمان خان بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے

Sep 04, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی بگ بیش لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو پِک کرلیا گیا۔میلبورن سٹارز نے فاسٹ بائولر حارث رؤف کو گولڈ کیٹیگری میں پِک کیا۔ سڈنی تھنڈرز نے فاسٹ بائولر زمان خان کو گولڈ کیٹیگری میں سکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ راؤنڈ فور میں میلبورن سٹارز نے سپنر اسامہ میر کو برونز کیٹیگری میں پِک کر لیا۔ 

مزیدخبریں