لاہور( این این آئی)دوستی اور سفارتی خیر سگالی کے طور پر چینی قونصلیٹ لاہور نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک ریڈنگ روم قائم کیا ہے جس کا مقصد چینی ثقافت سے بہترین طریقے سے روشناس کرانا اورآگاہی دینا ہے ۔اس سلسلے میں لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژائو شیرین نے لاہور چیمبر میں قائم ریڈنگ روم کا دورہ کیا اورثقافتی تبادلے اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کیلئے پیشرفت کو سراہا۔لاہور میں قونصل جنرل ژا ئوشیرین نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چینی قونصلیٹ کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات پر زور دیا۔
چینی قونصلیٹ کی جانب سے لاہور چیمبر میں ریڈنگ روم کا قیام
Sep 04, 2023