راولپنڈی (جنرل رپورٹر) نگران حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا ، پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے عوام اور ٹرانسپورٹروں کو مزید مشکلات میں ڈال دیا، جو گاڑیاں بند کرنے کے متعلق سوچنے پر مجبور کر دیا ہے،راولپنڈی کی ٹرانسپورٹ یونینز کے راہنمائوں نے ڈیزل 18روپے44پیسے اور پیٹرول14روپے 91پیسے 15روز کے بعد ایک مرتبہ بھر مزید مہنگا ہونے کے خلاف سراپا احتجاج بنتے ہوئے کہا ہے کہ اب تو بس ہو گئی ہے پہیہ چلانا مشکل ترین ہو گیا ہے راولپنڈی کی ٹرانسپورٹ یونینز کے راہنمائوں مرکزی ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر ملک محبوب الہی ، مرکزی ٹرانسپورٹ یونین کے صدرراجہ محمد بشیر، آل پاکستان اونرز اور ورکرز یونین کے چیئر مین،حاجی ظہور احمد آرائیں، پاکستان ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات ملک شہباز احمد، جنرل سیکرٹری راجہ خاقان جمیل،ممبرحاجی حق نواز اور عمران خان نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو واپس نہ لیا تو بھر پور انداز میں احتجاج کریں گے۔
پٹرول بم نے عوام اور ٹرانسپورٹروں کو مزید مشکلات میں ڈال دیا
Sep 04, 2023