کپاس کو ضرررساں کیڑوں کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں،سیکرٹری زراعت

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)  سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ موجودہ سال کپاس کی بحالی کا  ہے ۔ امسال کپاس کی مارکیٹ مستحکم رہنا نہایت خوش آئند ہے کیونکہ اس سے کاٹن سپلائی چین پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ رواں ماہ کے دوران کپاس کی فصل سے بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لئے نیوٹریشنل مینجمنٹ پر خاص توجہ دی جائے ۔اس کے علاوہ کپاس کی سرویلنس،نگرانی اور ضرررساں کیڑوں کے تدارک کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ وہ کپاس اور سیلاب کی موجودہ صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میںضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔بریفنگ کے دوران سیکرٹری زراعت کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں کپاس کی حالت تسلی بخش ہے۔ اور کپاس کی فصل کی بہتر نگہداشت کے لئے ترجیحاً اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تاہم بعض علاقوں میں سفید مکھی،ملی بگ اور گلابی سنڈی کا حملہ مشاہدہ میںآیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...