کابل میں مسلم علما اور دانشوروں کے وفد کی او آئی سی کے سفیروں سے ملاقات

کابل(این این آئی)افغانستان میں مسلم علما اور اسلامی اسکالروں کے ایک وفد نے کابل میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سفیروں اور نمائندوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا ہے۔ اجلاس میں او آئی سی کے خصوصی ایلچی اور بین الاقوامی اسلامی فقہ کمپلیکس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قطب مصطفی سانو نے بھی شرکت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر سانو نے او آئی سی کے رکن ممالک اور افغانستان میں حکمراں اتھارٹی (طالبان)کے درمیان تعلقات، شراکت داری اور رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کے لیے سفیروں کی کوششوں کو سراہا۔انھوں نے وفد کے دور کابل کے مقصد کے بارے میں بریفنگ دی اور افغان خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے،ان کی اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں واپسی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں او آئی سی اور اس کے سیکریٹری جنرل حسین طہ کی دل چسپی کا اعادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن