پیلز پارٹی کا پنجاب پر فوکس کرنے کا فیصلہ، سی ای سی اجلاس لاہو ر میں ہوگا

اسلام  آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے انتخابات سے قبل پنجاب پر فوکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور سی ای سی اجلاس لاہور میں منعقد کیا جائے گا، جس کے لیے آصف زرداری اور بلاول بھٹو جلد لاہور کا دورہ کریں گے۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس کے انعقاد کے سلسلے میں پی پی قیادت نے پنجاب آنے کا فیصلہ صوبائی قیادت کی ناکامی پر کیا ہے، اور لاہور میں سی ای سی کا مقصد پنجاب میں پارٹی فعال کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری لاہور میں پارٹی رہنماؤں اور عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے، اور صوبے میں پارٹی عہدوں پر تعیناتیوں پر مشاورت کی جائے گی، الیکشن سے قبل عوامی رابطہ مہم کے لیے حکمت عملی بھی طے ہوگی، آصف زرداری کے دورہ لاہور میں پارٹی کنونشن کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔پارٹی قیادت پیپلز پارٹی پنجاب کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا شکار ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی پنجاب میں بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکی، پی پی قیادت کو پنجاب سے اہم شخصیات کی شمولیت کی امید تھی لیکن پی پی پنجاب قیادت صوبے میں پارٹی فعال کرنے میں ناکام رہی ہے۔پنجاب قیادت صوبے میں تاحال پارٹی کا مستقل صدر بھی تلاش نہیں کر سکی، ذرائع کے مطابق قیادت کی عدم دل چسپی کی وجہ سے پنجاب میں پارٹی کا مستقل صدر مقرر نہیں ہو سکا ہے، عارضی صدر پی پی پنجاب رانا فاروق سعید صوبے میں پارٹی فعال نہیں کر سکے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی عہدیداروں کی باہمی چپقلش کا شکار ہے، پنجاب کے عہدیداروں کے جھگڑوں سے پارٹی متاثر ہو رہی ہے، ان معاملات کے پیش نظر پی پی قیادت نے لاہور میں سی ای سی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم پی پی قیادت کا گزشتہ دورہ لاہور مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...