ایشیا کپ‘ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور نائب صدر آج پاکستان آئیں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کی دعوت پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا تین رکنی وفد آج دوپہر واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گا۔ بھارتی وفد کی قیادت بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی کریں گے، وفد میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا بھی شامل ہوں گے۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف بھارتی مہمانوں کا واہگہ بارڈر پر استقبال کریں گے۔ بھارتی وفد پی سی بی حکام کیساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریگا۔بھارتی وفدایشیا کپ کے میچ دیکھنے کے علاوہ گورنر ہاؤس میں عشائیے میں بھی شرکت کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...