مریم نواز سے امریکی سفیر کی ملاقات، تاریخی، طویل المدتی تعلقات پر گفتگو

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے مری میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، طویلہ المدتی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔ انہوں نے تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ مریم نواز شریف نے کرونا وبا کے مشکل ترین حالات اور گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کے دوران امریکی حکومت کی طرف سے سفیر ڈونلڈ بلوم کی کوششوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن