عرفان جو بھی کرے ہندو اسے اپنا نہیں مانیں گے، غیر ضروری طنز پر سابق بھارتی کرکٹر مشکل میں آگئے

Sep 04, 2023

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد تنقید کی زد میں آگئے اور اس مرتبہ خود بھارتی ان کے تبصرے کو غیر ضروری اور غیر اہم قرار دے رہے ہیں۔عرفان پٹھان نے ایکس کا رخ کیا اور پاکستانیوں پر طنز کیا۔سابق کرکٹر نے لکھا بہت سارے پڑوسیوں کے ٹیلی ویژن بچ گئے ۔عرفان پٹھان کی ٹوئٹ کا مطلب تھا کہ اگر میچ مکمل ہوتا تو پاکستان کو اس میچ میں شکست ہوتی اور بہت سارے پاکستانی ہار کے دکھ میں اپنے ٹی وی توڑ دیتے۔یہ ٹوئٹ ناصرف پاکستانی مداحوں کو غیر ضروری لگی بلکہ بھارتی صارفین کو بھی ناگوار گزری۔معروف بھارتی صحافی اور پروفیسر اشوک سوین نے ٹوئٹ کی اور لکھا 'عرفان پٹھان جو کچھ بھی کرلیں یا جو کہہ لیں، بھارت میں ہندو بالادست انہیں کبھی اپنا نہیں مانیں گے۔ بھارتی ایکس اکائونٹ نے ٹوئٹ میں ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے عرفان کی ٹوئٹ پر طنز کیا‘ عرفان کی قوم پرستی کی سبسکرپشن میں مزید سات روز کا اضافہ کردو۔ایک اور بھارتی صارف نے لکھا آپ کتنی ہی حب الوطنی کا ثبوت دے دیں تاہم پھر بھی ایک دن آپ سے کاغذات مانگے جائیں گے۔ایک اور صارف نے کہا کہ اس کا جواب ہم کیا دیں، شاہین نے دے دیا ہے۔

مزیدخبریں