بنگلہ دیش ‘افغانستان کرکٹ میچ کے دوران سکیورٹی کے سخت اقدامات

Sep 04, 2023

لاہور (نامہ نگار)پولیس وقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کی جانب سے قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور افغانستان ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔لاہور پولیس کے 10ایس پیز،36ڈی ایس پیز،86ایس ایچ اوز، 445اپر سبارڈنیٹس اور 5ہزار سے زائد پولیس کے جوان میچ کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور تھے جبکہ شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے تھی۔ کھلاڑیوں کی قیام گاہ، روٹس اور قذافی سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے تھے۔ کھلاڑیوں وشائقین کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے بیرئیرز، واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹرز، خاردار تاریں ودیگرسیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔سٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی لی جا رہی تھی جبکہ خواتین شرکاء کی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس تعینات تھی۔ سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں اور ٹیموں کی آمد پر روٹ کی سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے خصوصی مانیٹرنگ کی گئی۔ٹیموں کی آمد ہرہوٹل سے قذافی سٹیڈیم اور میچ کے بعد سٹیڈیم سے ہوٹل تک روانگی کے وقت ٹیموں کو زیرو روٹ دیا گیا۔ٹیموں کی موومنٹس کے دوران روڈز کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

مزیدخبریں