لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیساتھ خدمت خلق میں بھی پیش پیش ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس صاحب حیثیت مخیر افراد اور مشکلات میں گھرے عوام کو باہم طور پر منسلک کریگی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 120 سے زائد خاندانوں کو پنجاب پولیس نے اپنے وسائل سے راشن فراہم کیا ہے۔