ای پولیس پوسٹ ایپ،414 92 17 افراد اور 10438 لاکھ گاڑیوں کا معائینہ

 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،ماہِ اگست میں صوبہ بھر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 17لاکھ 92 ہزار 4 سو 14 افراد اور 10 لاکھ 4 سو 38 گاڑیوں کو چیک کیا۔ پنجاب بھر کی شاہرات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 لاکھ 56 ہزار 7 سو 62 ای چالان کیے گئے۔ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر گزشتہ  ماہ پی ایچ پی نے 8585 ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے۔پی ایچ پی نے گیس سلنڈر کے استعمال پر  835 مسافر بردار گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی ،482 اشتہاری مجرموںکو گرفتار کیا گیا جن میں کیٹگری'' اے'' کے 12 اور کیٹگری '' بی'' کے 445 اشتہاری مجرم شامل ہیں،338 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 97 مقدمات درج کیے گئے اور 3 کلاشنکوف، 22 رائفلیں اور 72 پسٹل برامد کیے۔310 چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد جن میں 7 کاریں، 290 موٹر سائیکلیں اور 13 دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ کی۔شاہرات پر مشکلات کا شکار 5413 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔ 453 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کرکے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا،77 گمشدہ بچوں کو انکے والدین سے ملوایا گیا۔ منشیات فروشوں سے 1446 لیٹر شراب، 32145 گرام چرس، 3030 گرام  افیون اور 485 گرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن