راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی صدارت میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی مرکزی کابینہ کا اجلاس قومی و بین الاقوامی امور پر قراردادوں کی منظوری کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید قمر حیدر زیدی کے مطابق اجلاس میں منظور کردہ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کِیا گیا ہے کہ چہلم شہدائے کربلا اربعینِ حسینیؑ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، چہلم شہدائیؑ کربلا اربعینِ حسینیؑ کے موقع پر اتحاد و یکجہتی اور اخوت و یگانگت کا بے نظیر مظاہرہ کِیا جائیگا اور تمام مکاتبِ فکر نواسہ رسولؐ کی یاد منا کر یہ ثابت کر دیں گے کہ دنیا کی کوئی طاقت مسلمہ مکاتبِ فکر میں دراڑیں پیدا نہیں کر سکتی۔
چہلم شہدائے کربلا اربعینِ حسینیؑ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، قمر حیدر زیدی
Sep 04, 2023