نماز کی خشوع خضوع مومن کو برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

Sep 04, 2023

  اسلام آباد(نا مہ نگار) شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ نماز کی خشوع خضوع عملی طور پر بندہ مومن کو برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے۔اللہ نے جو کچھ عطا فرمایا ہے اسے اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے اپنے بچوں کو قرآن کی تلاوت ترجمہ اور تفسیر پڑھائیں اور اپنی زندگیوں کو قرآن کریم کی تفسیر کے مطابق ڈھال لیں۔اپنی تمام عبادات کا رخ اللہ کریم کی طرف رکھیں اپنی ذات کو اس میں نہ آنے دیں کوئی بھی عمل کرتے وقت آخرت پر نگاہ رکھی جائے۔مخلوق کو دعوت دیں اس اللہ اللہ کی نعمت عظمی کو عام بندوں تک پہنچانا بھی انفاق فی سبیل اللہ ہے۔اپنا اختیار جہاں تک ہے اس کو استعمال کرتے ہوئے اللہ کریم کے احکامات پر عمل کروانے میں لگااور ماننے کو عمل تک لانا ہی مقصو د ہے۔اور یہی لوگ ہدایت پر اور مقصد حیات کو پانے والے ہیں۔  امیر عبدالقدیر اعوان نے دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب میں کہا کہ ماہ مبارک ربیع الاول کی آمد آمد ہے لو گ نبی کریم ﷺ سے اظہار محبت بھی کرتے ہیں لیکن اگر اس اظہار محبت کو رواجات کی نذر کر دیا جائے تو پھر وہ محبت نہیں رہے گی۔

مزیدخبریں