ملک کوبحرانوں سے صرف مسلم لیگ ہی نکال سکتی ہے،بیگم شاہدہ قدیر

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر نائب صدر بیگم شاہدہ قدیر نے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ ملک کوبحرانوں سے صرف مسلم لیگ ہی نکال سکتی ہے،قائد نوازشریف جلد وطن واپس آ کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،نگران حکومت عوامکوفوری طورپر بجلی بلوں پر ریلیف فراہم کرے، بجلی کے بل عوام کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں،قائد نوازشریف کو عوام نے تین مرتبہ اپنی خدمت کیلئے منتخب کیا ،ہر با ر انہوں نے پہلے سے زیادہ تیز رفتاری سے ملک وقوم کی تعمیرو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا،ملک سے بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ،دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ،میٹروبسز،اورنج ٹرین، موٹروے اور سڑکوں کے جال بچھائے،سی پیک جیسے میگا پروجیکٹ کے ذریعے تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری قائدنوازشریف لائے،مشکل وقت گزرگیا ہے، آنیوالا وقت انشااللہ خوشحالی کی نویدہوگا۔

ای پیپر دی نیشن