واٹر سپلائی یوذر کمیٹی جلالپورشریف نے بل میں اضافہ کر دیا

Sep 04, 2023

کھیوڑہ(نامہ نگار)جلالپور شریف میں واٹر سپلائی یوزر کمیٹی جلالپور شریف کی بے ضابطگیوں کی سزا شہری بھگتنے لگے ،واٹر سپلائی یوذر کمیٹی جلالپورشریف نے واٹر سپلائی کا بل 450 سے بڑھا کر 600 روپے کر دیا ہے واٹر سپلائی کے 850 سے بھی زا ئد کنکشن ہیں جبکہ بل چند سو افراد ادا کرتے ہیں، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ واٹر سپلائی یوزر کمیٹی کے ذمہ داران اپنے من پسند افراد کو نوازتے ہوئے اضافی بلوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیتے ہیں  بجائے اس کے کہ واٹر سپلائی نادہندگان سے بقایاجات ریکور کی جائیں یوذر کمیٹی کے چیئرمین نے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے انہی افراد پر اضافی بل کا بوجھ ڈال دیا جس کی وجہ سے آج تک واٹر سپلائی چل رہی ہے اور تمام نادہنگان بھی اس سے مستفید ہو رہے ہیں تاہم اس مرتبہ عوام کی بڑی تعداد نے واٹر سپلا ئی کے بل جمع کروانے سے انکا رکر دیا ہے ذرائع کے مطابق نا دہنگان میں یوذر کمیٹی کے ممبران اور ان کے عزیز و اقارب بھی شامل ہیں اس حوالے سے چیئرمین انجمن سوشل ویلفیئر رفاع عامہ چوہدری عبدالزاق کا کہنا تھا جلالپور واٹر سپلائی یوذر کمیٹی کے ممبران کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

مزیدخبریں