راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ وطن عزیرپاکستان کادفاع دراصل اسلام کادفاع ہے ،آزادی کی تمام تحریکوں کامنبع وسرچشمہ کربلاہے،استعمارواستکبارسے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے راہ حسینیت ؑ اختیارکرنا ہوگی، امام عالی مقام حضرت امام حسین جذبہ کا فداکاری دنیائے مظلومیت کیلئے نمونہ عمل ہے جس پر عمل پیرا ہوکر نہ صرف مظلوم اقوام اور عالم اسلام کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں بلکہ تمام مشکلات پر قابو بھی پایا جاسکتا ہے، اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے مسلم امہ کے دفاع کویقینی بنانے کیلئے کشمیروفلسطین کوعلاقائی مسائل سمجھنے کی بجائے عالم اسلام کااجتماعی مسئلہ سمجھاجائے ، وطن عزیز میں نفرت انگیزی اور دہشت گردی خاتمے کیلئے دشمن کے مقامی آلہ کاروں پر بھی ہاتھ ڈالاجائے