بجلی مہنگی کرنا پاکستان میں خانہ جنگی کروانے کی سازش ہے، ملک توقیر اعوان

Sep 04, 2023

 اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے سینئر ناب صدر ملک توقیر اعوان، آرگنائزر ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف والے 25ہزار کمانے والے مزدور کو مہنگی بجلی،گیس، پٹرول بیچنے کا حکم دیتے ہیں مگر مراعات یافتہ طبقہ کی مراعات ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کرتے؟ پاکستان میں مہنگائی مصنوعی ہے،وہ گزشتہ روز عوامی تحریک شمالی پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری سردار صابر خان،نائب صدرڈاکٹر ظفر ناز،بابر حسین،حافظ نذیر اعوان،اظہر اعوان بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی پاکستان میں خانہ جنگی کروانے کی سازش ہے،اس سازش میں دوہری شہریت رکھنے والے بیوروکریٹ، بیرون ملک اثاثے رکھنے والے کرپٹ سیاستدان شامل ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کے 1لاکھ 89ہزار 171ملازم ہر ماہ 3کروڑ 47لاکھ 58ہزار مفت یونٹس مالیتی 1ارب 73کروڑ 79لاکھ استعمال کرتے ہیں۔ تمام سرکای ملازمین، افسران، وزیر، مشیر سالانہ 520ارب روپے کی مفت بجلی اور 220ارب روپے کا سالانہ مفت پٹرول استعمال کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کو یہ مفت بری نظر کیوں نہیں آتی؟ انہوں نے کہا کہ حالیہ مہنگائی پاکستان کو انارکی کا شکار بنانے کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں بجلی کا یونٹ 22روپے، ایران میں 9روپے، افغانستان میں 8روپے اور ہندوستان میں بجلی کا یونٹ 13روپے ہے پاکستان میں فی یونٹ 50روپے سے زائد کیوں ہے؟

مزیدخبریں